14 مئی ، 2012
اسلام آباد … پی ایس ایف ایگزیکٹو کمیٹی نے عامر اطلس خان اور یاسر بٹ پر عائد پابندی اٹھانے کی سفارش کی ہے، دونوں کھلاڑیوں پر سے پابندی اٹھانے کی حتمی منظوری پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر دیں گے جبکہ عامر اطلس کا کہنا ہے کہ پابندی کے باعث ان کی انٹرنیشنل رینکنگ متاثر ہوئی ہے۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی نے عامر اطلس اور یاسر بٹ پر سے پابندی اٹھانے کی سفارش کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں پر سے پابندی ختم کرنے کی حتمی منظوری پی ایس ایف کے صدر دیں گے، دونوں کھلاڑیوں پر 28 ستمبر 2011ء کو پابندی لگائی گئی تھی۔ پاکستان کے اسکواش کھلاڑی عامر اطلس خان کا کہنا ہے کہ پابندی سے میری انٹرنیشنل رینکنگ متاثر ہوئی ہے۔