10 جولائی ، 2015
کولمبو........پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز کل سے ہورہا ہے۔چیمینز ٹرافی میں جگہ بنانے کے لئے پاکستان کو سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنا ہوگی ۔ون ڈے سیریز کے لئے پاکستانی اسکواڈ کو محمد عرفان ،راحت علی اور احسان عادل نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہےاور میچز سے قبل بھرپور پریکٹس جاری ہے ۔دمبولا میں ہونے والے پہلے میچ کے لئے پاکستان ٹیم جارحانہ حکمت عملی بنالی ہے جس کے تحت چھ بیٹسمین ،تین فاسٹ بولر،ایک اسپنر اور ایک وکٹ کیپر کے ساتھ میدان میں اترنا ہے۔سب کی نظریں اسپنر یاسر شاہ پر لگی ہیں،جنہوں نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 24 وکٹیں لے کر خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔کپتان اظہر علی پر امید ہیں کہ وہ سیریز جیت کر پاکستان کو چیمینز ٹرافی میں جگہ دلوادیں گے ،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے صبح 10 بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک142 ون ڈے کھیلے گئے ہیں۔پاکستان نے 81 جبکہ سری لنکا نے 56 میں کامیابی حاصل کی۔