انٹرٹینمنٹ
14 مئی ، 2012

پاکستان میں بہت محبت ملی ،شبنم کا بنگلہ دیش واپسی پر اظہار تشکر

پاکستان میں بہت محبت ملی ،شبنم کا بنگلہ دیش واپسی پر اظہار تشکر

کراچی…ماضی کی معروف اداکارہ شبنم پاکستان کے دورے کے بعد واپس بنگلہ دیش روانہ ہوگئیں، واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبنم نے کہا کہ پاکستان چھوڑ کر واپس جاتے ہوئے دکھ ہورہا ہے، پاکستان میں جو پیار ملا اسے بھول نہیں سکتی۔ دوبارہ بلایا گیا تو ضرور پاکستان آوٴنگی، انھوں نے کہا کہ جتنی محبت پاکستان میں ملی اس کا تصور بھی نہیں تھا۔ایک سوال کے جواب میں شبنم نے کہاکہ اگر اچھا اسکرپٹ ہوا تو وہ پاکستانی فلم میں ضرور کام کریں گی۔

مزید خبریں :