پاکستان
13 جولائی ، 2015

بی ایس ایف اور پاک رینجرز کے مذاکرات 9کی تاریخ طے پاگئیں

بی ایس ایف اور پاک رینجرز کے مذاکرات 9کی تاریخ طے پاگئیں

کراچی.........رفیق مانگٹ.........بھارت نے بی ایس ایف اور پاکستان رینجرز حکام کے درمیان ملاقات کے لیے 9سے 13ستمبرکی تاریخیں تجویز کیں ہیں۔ بھارتی اخبار ’اکنامک ٹائمز‘ کے مطابق بھارت کی طرف سے پاکستان کو تجویز دی گئی ہے کہ سرحدی کشیدگی میں کمی کے لیے بی ایس ایف اور رینجرز کے درمیان مذاکرات کے لیے 9سے 13ستمبرکی تاریخیں مقررکی جائیں۔ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور پاکستان رینجرز کے درمیان مذاکرات کے انعقاد کے لئے بھارت اور پاکستان تیار ہو گئے ہیں، پاکستانی وفد کے دورے کے لئے بھارت نے پاکستان کو ستمبر9 تا13 کی ممکنہ تاریخ کا پیغام پہنچا دیا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ بھی سرحدی مذاکرات میں تیزی لانے اور مقبوضہ جموں کشمیر میں بین الاقوامی سرحدوں پر مزید کشیدگی کم کرنے کے لئے ستمبر سے پہلے کی کوئی تاریخ طے کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اوفا میں پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی میٹنگ کے بعد نئی دہلی نے سرحدی مذاکرات کے لئے اسلام آباد سے رابطہ کیا ہے۔ دونوں ممالک نے گزشتہ 2سال سے معطل اجلاس کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے ۔ بی ایس ایف حکام نے مزید کہا کہ انہیں اس سلسلے میں بتا دیا گیا ہے، تاہم وہ 9ستمبر سے پہلے کی تاریخ طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اوفا میں مشترکہ بیان کے فوراً بعد قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کہا بی ایس ایف اور پاکستان رینجرز کے سربراہان کے درمیان ملاقات سے سرحد پر امن کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :