13 جولائی ، 2015
پیرس......ر ضا چوہدری....... مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف خان کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزازمیں افطار ڈنردیا گیا،افطار ڈنر میں مسلم لیگ ن فرانس کے ارکان اور عہدیدران ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر افطار پارٹی کے شرکا نے گذشتہ دنوں خان یوسف کی بہنوئی کی وفات پر ان سےاظہار تعزیت کے ساتھ ساتھ مرحوم کیلئے بلند درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کی خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔دریں اثنا مسلم لیگ (ن) فرانس کے صدر چوہدری ریاض بھاپا کی طرف سے دیگر سیاسی جماعتوں کے راہنماوں عہدیداروں اور فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں پرتکلف افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں پیری فیت کے میئر اور ڈپٹی میئر مہمان خصوصی تھے میئر نے خطاب میں کہا کہ میرے حلقہ میں مختلف کمیونٹی کے لوگ آباد ہیں جو مل جل کر رہتے ہیں اور اپنے مذہبی تہوار اور ایام اپنے مذاہب کے طریقے مناتے ہیں آج رمضان عشائیہ پر بلانے کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔چوہدری ریاض بھاپا نے اپنے خطاب میں شرکا کا شکریہ ادا کیا ۔