14 جولائی ، 2015
پیرس.....ر ضا چوہدری.....پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف خان کی طرف سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزازمیں افطار ڈنردیا گیا۔افطار ڈنر میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے ارکان اور عہدیدران ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیات اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر افطار پارٹی کے شرکا نے گذشتہ دنوں خان یوسف کی بہنوئی کی وفات پر افسوس اور تعزیت کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔