دنیا
14 جولائی ، 2015

فرانس میں یوم آزادی کی تقریبات

فرانس میں یوم آزادی کی تقریبات

پیرس .....رضا چوہدری..... فرانس کا یوم آزادی جوش خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے، رات بھر بلدیاتی اداروں کی طرف سے شہروں اوردیہی علاقوں میں آتش بازی کے شاندارمظاہروںکا سلسلہ جاری ریا، جو صبح توپوں کی سلامی کے بعد اختام پزیر ہوا۔ فرانس میں آج عام تعطیل ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے ۔یوم آزادی کی مناسبت سے پیرس کی معروف شاہراہ شانزے پر سرکاری پریڈ ہوگی، جس میں صدر فانسواولاند اور وزیر اعظم مانی وال ان کی کابینہ کے ارکان ،اعلیٰ سول و فوجی افسران شرکت کریں گے۔ اس موقع پر فضائیہ کے طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔ ہزاروں شہری اور دوسرے ممالک کے سیاح رنکا رنگ تقریبات کانظارہ کریں گے۔

مزید خبریں :