پاکستان
14 جولائی ، 2015

پاک ویلفیئر فیڈریشن اسپین کا قیام، نوید اسلم وڑائچ صدر منتخب

پاک ویلفیئر فیڈریشن اسپین کا قیام، نوید اسلم وڑائچ صدر منتخب

بارسلونا......شفقت علی رضا......ا سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے معززین نے مل کر ایک ایسے پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی ہے جس سے تارکین وطن کے حقوق کی آواز بلند کی جائے گی۔ اس ضمن میں بادالونا کے مقامی ریسٹورنٹ پر ایک پریس کانفرنس میں پاکستانی کمیونٹی کے ایکٹو افراد نے مل کر پاک ویلفیئر فیڈریشن اسپین کے عہدیداران کا اعلان کیا جہاں مونت کادہ بلدیہ کی میئر ’’لاورا کمپاس‘‘ مہمان خصوصی تھیں۔اعلان کے مطابق چوہدری نوید اسلم وڑائچ کو ایک سال کے لئے صدر منتخب کیا گیا۔ نومنتخب عہدیداران نے اس بات کا اعلان کیا کہ ہماری فیڈریشن کے ممبر وہ افراد ہوں گے جو کسی بھی ایسوسی ایشن سے تعلق رکھتے ہوں گے۔ ایک سال بعد وہ ممبرز پاک ویلفیئر فیڈریشن اسپین کے سالانہ الیکشن میں حصہ لے سکیں گے جو ہر ماہ باقاعدگی سے فیس دیتے رہے ہوں گے۔ آج بنائے جانے والے عہدیداران یا دوسرے ممبران میں سے کوئی بھی ممبر آئندہ سال الیکشن میں حصہ لے سکے گا۔ پاک ویلفیئر فیڈریشن اسپین کے تمام عہدیداران بالترتیب صدر چوہدری نوید اسلم وڑائچ، اسپیکرعلی ذوالفقار حشمت،ڈپٹی اسپیکر چوہدری علی اکبر کمبوہ ، ترجمان فیڈریشن چوہدری مظہر اقبال وڑائچانوالہ، سینئر نائب صدرڈاکٹر طاہر ندیم سندھو، جنرل سیکرٹر۔ پرویز اختر جانی، جوائنٹ سیکرٹری عبدالصبور، فنانس سیکرٹری چوہدری طارق محمودگجر، نائب صدر ایاز احمد عباسی، بے سوس نائب صدر خلیم بٹ، نائب صدر ارشد اقبال ساہی، اوسپتالیت،نائب صدر ناصر محمود چھینہ، بارسلونا نائب صدر شاہد احمد شاہد، بارسلونانائب صدر مونت کادہ، چوہدری رشید احمد،نائب صدر بادالونا چوہدری ذاکر حسین،پریس سیکرٹری رضوان کاظمی،ڈپٹی پریس سیکرٹری خالد محمود بھٹی، چیئرمین ڈیتھ کمیٹی راجہ شعیب ستی ،چیئر مین اسپورٹس کمیٹی چوہدری گلریز احمد بوگا، چیئر پرسن خواتین ونگ طاہرہ جبیں،چیئر مین مصالحتی کمیٹی چوہدری محمد اقبال گجر، چیئر مین مذہبی امورمحمد نواز جرال ، چیئر مین انتظامی امور کمیٹی چوہدری محمدارشد بوگا، چیئر مین انٹر فیتھ ہارمنی، راجو الیگزینڈ، کوآرڈینیٹر اسپین راجہ غیور عباس ٹیپو، کوآرڈینیٹر کاتالونیا، منظور حسین شمس ، میڈریڈ عابد حسین ،مالاگاہ محمدآصف تارڑ ،وتوریہ بلال احمد، لگرونیو صغیر احمد، ویلنسیا قربان علی مرہانہ،ثاراغوثا لیاقت علی بھٹی ،طرطوسہ ذوالفقار علی ڈوگر، لیلیدہ امجد فاروق تارڑ، تاراگونا میاں محمدعرفان ، پلما مایورکا چوہدری امجد علی ہوں گے۔

مزید خبریں :