15 جولائی ، 2015
ہالی وڈ........ہالی وڈ اداکارہ کیٹ وِنسلیٹ اور اداکارہ لیام ہیمسورتھ کی ڈرامے سے بھرپور نئی کامیڈی فلم ’دی ڈریس میکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی ہدایت کارو رائٹر جوسیلین مووہاؤس کی یہ سنسنی خیز فلم 1950کی دہائی میں فیشن کی دلدادہ ایک ایسی گلیمرس خاتون کی زندگی کی عکاسی کر رہی ہے، جو قتل کے جھوٹے الزام میں ٹاؤن بدر کر دی جاتی ہے، تاہم طویل عرصے بعد ٹاؤن واپس پہنچننے پر اپنے ساتھ سلائی مشین بھی لے آتی ہے ۔ یہ خاتون اس سلائی مشین کی مدد سے اپنے لِئے جدید اور منفرد انداز کے ایسے دیدہ زیب لباس تیار کرتی ہے، جو ٹاؤن میں پہلے کسی نے پہنے یا دیکھے نہیں ہوتے۔ سوئی میسلن کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار کیٹ وِنسلیٹ نبھا رہی ہیں، جن کے ساتھ فلم کی دیگر کاسٹ میں لیام ہیمسورتھ، جوڈی ڈیوس، ہوگ ویوینگ اور سارہ اسنوک شامل ہیں۔ آسٹریلوی رائٹر کے بیسٹ سیلنگ ناول سے ماخوذ یہ کامیڈی ڈرامہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 22اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔