15 جولائی ، 2015
چارسدہ ......امہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے رمضان المبار ک میں کروڑوں روپے کے امدادی سامان غریبوں میں تقسیم کی گئی ۔ برطانوی مسلم چیئر ٹی امہ ویلفیئر ٹرسٹ کے ذمہ داروں نے چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال رمضان المبار ک میں بھی خیبر پختونخواہ ، پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، آزاد کشمیر اور افغانستان کے ہزاروں مستحق خاندانوں میں کروڑوں روپے کے امدادی سامان فطرانہ اور عید گفٹ تقیسم کئے گئے۔اس حوالے سے 85ہزار مستحق گھرانوں میں رمضان فوڈ پیکج ، جس میں کو کنگ آئل ، چینی ، چائے ، چاول اور لوبیا شامل تھے تقسیم کئے گئے ۔ 30ہزار لوگوں میں فطرانہ اور دس ہزار غریب بچوں کو امہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے عید گفٹ دئیے گئے۔جبکہ راولپنڈی ، اسلام آباد اور پشاور میں روزانہ دو ہزار روزہ داروں کیلئے امہ دستر خوان کا بھی بندوبست کیا ہے جہاں پر روزہ داروں میں مفت افطاری تقسیم کی جارہی ہیں ۔ امہ ویلفیئر ٹرسٹ برطانیہ کے رکن مولانا محمد ادریس نے بتایا کہ پاکستان کے مسلمانوں کو بھی چاہئے کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں ضرورت مندوں کا خیال رکھا جائے اور اپنے عطایات ، خیرات اور صداقات ضرورت مندوں کو پہنچانے اور یتیموں کی کفالت اور بہترین شہری بنانے کیلئے امہ ویلفیئر ٹرسٹ کا ساتھ دیں۔