پاکستان
15 جولائی ، 2015

خدمت خلق فائونڈیشن کا سالانہ امدادی پروگرام کل منعقد ہوگا

کراچی ......متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فائونڈیشن کے زیراہتمام جمعرات 16جولائی کی سہ پہر تینبجے جناح گرائونڈ عزیزآباد میں سالانہ امدادی پروگرام منعقد ہوگا جس سے ایم کیو ایم کےقائد الطا ف حسین حسب روایت لندن سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔امدادی پروگرام کے سلسلے میں انتظامات اور تیاریوںکو حتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ غرباء ، مساکین ، یتیموں اورمستحقین میں بلاتفریق امدادی سامان اور نقد رقوم کے ٹوکن تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔امدادی پروگرام میں رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور سینٹر ز عمائدین شہر شرکت کریں گے ۔واضح رہے کہ خدمت خلق فائونڈیشن کے زیر اہتمام رمضان المبار ک کے آخری عشرے میں بڑا امدادی پروگرام منعقد کیا جاتا ہے جس میں کروڑوں روپے مالیت کا امدادی سامان اور نقدرقوم مستحقین میں تقسیم کی جاتی ہیں اور انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کیاجاتا ہے ۔

مزید خبریں :