پاکستان
16 جولائی ، 2015

امریکا پاک فضائیہ F-16طیاروں کیلئے15 نئی اسنائپر پوڈ تیار، 22اپ گریڈ ہونگی

امریکا پاک فضائیہ F-16طیاروں کیلئے15 نئی اسنائپر پوڈ تیار، 22اپ گریڈ ہونگی

کراچی.........رفیق مانگٹ.........امریکا پاک فضائیہ کے ایف سولہ طیاروں کے لئے 15نئی اسنائپرز پوڈ تیار اور 22اسنائپر پوڈ کو اپ گریڈ کرے گا۔ پاکستان کو اسنائپرز پوڈز کی فراہمی 2015ء کے آخر میں شروع ہونے کی توقع ہے۔ امریکی جریدے ’’آرلینڈو بزنس جرنل‘‘ کے مطابق امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن پاکستان فضائیہ کے ایف 16بیڑے کے لئے اسنائپر ایڈوانس ٹارگٹنگ پوڈز تیار کرے گا اور ان کو اپ گریڈ کرے گا۔ لاک ہیڈ مارٹن نے پاکستان سے کنٹریکٹ طے پانے کی تصدیق کردی ہے، تاہم کنٹریکٹ کی لاگت ظاہر نہیں کی گئی۔ معاہدے کے تحت آرلینڈو کے لاک ہیڈ مارٹن میزائل اینڈ فائر کنٹرول یونٹ پاکستان ایئر فورس کے لئے نئی پندرہ اسنائپر پوڈزATPs تیار کرے گا اور پہلے سے موجودہ 22اسنائپر ATPsکو اپ گریڈ کرے گا۔ لاک ہیڈ کے اسنائپر انٹرنیشنل پروگرام ڈائریکٹر رچ لووٹ کا کہنا ہے کہ 2010سے اسنائپرز پوڈز پاکستان ائیر فورس کے مشن کا حصہ ہیں۔ اضافی اسنائپر ATPs اور موجودہ اسنائپرز کواپ گریڈ کرنے سے پاکستان ایئر فورس کے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیتوں میں اضافہ اور ملک کی سیکورٹی کی ضروریات کو زیادہ مضبوط بنائے گا۔ اسنائپر ATPھدف بندی، نگرانی اور جاسوسی مشن کے لئے پائلٹوں کو اعلی منظر کشی فراہم کرتا ہے۔ یہ پوڈز ہدف کی نشاندہی اور پہچاننے کے خودکار طریقے سے ٹریک کرنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ مقررہ یا حرکت کرتے اہداف کے خلاف لیزر اور GPSگائیڈڈ ہتھیاروں کو نصب کرنے میں معاون ہوتی ہے۔

مزید خبریں :