19 جولائی ، 2015
کولمبو.....پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 317 رنز کا ہدف دے دیا۔ کولمبو میں کھیلے جانے والے تیسر ے ون ڈے میں پاکستان نے 50 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 316 رنز بنائے۔ پاکستان نے آخری 10 اوورز میں 93 رنز اسکور کئے۔ قومی کرکٹر سرفراز احمد نے 77، محمد حفیظ نے 54 اور اظہر علی نے 49 رنز بنائے۔ شعیب ملک 42 اور محمد رضوان 35 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ تیسرے ایک روزہ مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے سری لنکا کیخلاف تیسرے مقابلے کیلئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی، بابر اعظم کی جگہ عماد وسیم کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔سری لنکا کیخلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کپتان اظہر علی ،محمد حفیظ ،احمد شہزاد،شعیب ملک ،عماد وسیم ،سرفراز احمد ،محمد رضوان،انور علی ،یاسر شاہ ،راحت علی ،محمد عرفان پر مشتمل ہےجبکہ سری لنکا کی طرف سے آج کے مقابلے میں دلشان، پریرا، تھرنگا، میتھیوز، تھیرمانے، چندی مل، سری وردھانے،ملنگا،پردیپ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان 5میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے۔