19 جولائی ، 2015
کولمبو......پاکستان نے سری لنکا کو 135رنز سے ہرا کر تیسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ جیت لیا۔اس طرح گرین شرٹس نے ایک بار پھر پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 317کا ہدف دیا تھا تاہم آئی لینڈرز بیٹسمین پاکستانی بولروں اور فیلڈروں کی بہترین آل رائونڈ پرفارمنس کے سامنے بے بس نظر آئے اور پوری لنکن ٹیم 41اعشاریہ ایک اوور میں 181 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ یہ ون کرکٹ میں سری لنکا کے خلاف گرین شرٹس کی چوتھی بڑی فتح ہے۔سری لنکا کی جانب سے تھری منے 56،کوشل پریرا 20،چندی مل 18اور پتھی رانا 19کے علاوہ کوئی بیٹسمین زیادہ دیر تک پاکستانی بولروں کا سامنا نہ کرسکا۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ سب سے کامیاب بولر ثابت ہوگئے جنھوں نے چار وکٹیں لیں ،ا نکے علاوہ ایماد وسیم اور انور علی نے دودو جبکہ راحت علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔