کاروبار
21 جولائی ، 2015

پی ٹی سی ایل : 2015 کی پہلی ششماہی کے لئےدس فیصد منافع کا اعلان

کراچی ....... پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے سال 2015 کی پہلی ششماہی کے لئے مستحکم مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔30 جون 2015ء کو اختتام پذیر ہونے والی مدت میں پی ٹی سی ایل کے مطابق محصولات 39.4 ارب روپے رہے جبکہ مجموعی منافع 12.9 ارب روپے اور خالص منافع 6.1 ار ب روپے بالترتیب رہا ۔مستحکم کارکردگی کی بنیاد پربورڈ آف ڈائرکٹرز نے 10 فیصد منافع منقسمہ کا اعلان کیا۔ پی ٹی سی ایل گروپ کے محصولات61.0 ارب روپے رہے۔جبکہ گروپ کا مجموعی اور خالص منافع بالترتیب 17.4 ارب روپے اور 3.2 ارب روپے رہا۔ کمپنی کی جدت طراز سروسز اور ہا ئی سپیڈ براڈ بینڈ پر فوکس کی بنیاد پر مضبوط مارکیٹ پوزیشن کی بدولت پی ٹی سی ایل کی مالیاتی پوزیشن مستحکم رہی ۔

مزید خبریں :