کھیل
22 جولائی ، 2015

چوتھا ون ڈے ،پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز جیت لی

چوتھا ون ڈے ،پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز جیت لی

کولمبو......پاکستان نے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز تین ایک سے اپنے نام کرلی، اور ساتھ ہی ساتھ آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آئی لینڈرز نے پہلے بیٹنگ کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 257کا ہدف دیا تھا۔ گرین شرٹس نے اس ہدف کو 40اعشاریہ پانچ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔اور نوسال بعد سری لنکا میں ون سیریز بھی جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ پاکستان کی جیت میں مرکزی کردار احمد شہزاد 95نے ادا کیا ،جبکہ محمد حفیظ70، اظہر علی33 رنز بنائے۔شعیب ملک 29اور سرفراز احمد 17کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔سری لنکا کی جانب سے لیستھ مالنگا،لکمل اور سری ورد ھنے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :