15 مئی ، 2012
کراچی…صومالی قزاقوں کی قید میں ایم وی البیڈوپر پھنسے پاکستانیوں کے اہل خانہ میں خوشی لہر دوڑ گئی ہے،انہوں نے صدرآصف علی زرداری،بحریہ ٹاوٴن کے سربراہ ملک ریاض، گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان سمیت پوری قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ننھی بختاور صومالی قزاقوں کی قید میں پھنسے اپنے پاپاچیف آفیسر مجتبیٰ کی رہائی کی رقم کا انتظام ہوجانے کے اعلان کے بعد پہنچی گورنرہاوٴس کراچی میں بختاور اور اسکی والدہ کا کہناہے کہ انکی خوشیوں کا کوئی ٹھکانا نہیں،انہیں یقین نہیں آرہاہے کہ کس طرح ڈیڈ لائن کے روز رقم کا بندوبست ہوگیا۔ خوشی کے آنسو آنکھوں میں لیے کیپٹن جاویدسلیم کی اہلیہ نے جیو نیوز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا کا کردار وہ کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ایم وی البیڈو میں پھنسے 7پاکستانیوں نے اہل خانہ کیلیے اب اپنے پیاروں کے بغیر پل پل گزارنا مشکل ہورہاہے۔