15 مئی ، 2012
اسلام آباد…چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری نے سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس مقصد کیلئے 18مئی کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں ایک خالی آسامی پر پنجاب سے جج لینے کا فیصلہ کیا ہے اوراس مقصد ککیلئے لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس شیخ عظمت سعید کوسپریم کورٹ میں تعینات کیے جانے کاامکان ہے، اس سے پہلے جوڈیشل کمیشن نے لاہورہائیکورٹ کے سینئرترین جج جسٹس عمرعطابندیال کو سپریم کورٹ کا جج بنانے پر غورکیا تھامگر یہ فیصلہ موخرکردیا گیا۔ جسٹس عظمت شیخ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے بعد جسٹس عمرعطابندیال لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس بن جائیں گے۔