15 مئی ، 2012
ننکانہ صاحب…ننکانہ صاحب کے گاوٴں کویرا کلاں میں زمینداروں نے 10 سالہ بچے کے ساتھ ظلم کی انتہا کر دی۔ معمولی رنجش پر بچے کے بازو بھینس کی دم سے باندھ کر اسے بھگاتے رہے۔ کویرا کلاں کے محنت کش محمد یوسف کا دس سالہ بیٹا قسم علی کھیتوں میں بھینسیں چرا رہا تھا۔ زمیندار محسن علی کھرل کے دو بیٹوں پپو اور مرتضیٰ کے ساتھ معمولی بات پر تکرار ہو گئی جس پر انہوں نے بچے کو بھینس کی دم سے باندھ دیا۔ زمیندار بھینس کو بھگاتے رہے جس سے بچے کی حالت غیر ہو گئی۔ شور سن کر گاوٴں سے باہر کے لوگ وہاں پہنچ گئے اور بچے کو آزاد کرایا۔ قاسم کو ڈی ایچ کیو ننکانہ صاحب داخل کرا دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ بچے کے لواحقین کے مطابق پولیس تھانہ سید والا نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے۔