15 مئی ، 2012
پشاور…خیبرپختونخواحکومت نے اس سال ستمبرتک پشاورمیں شوکت خانم اسپتال اور ریسرچ سنٹرپر تعمیراتی کام شروع کرنے کااعلان کیاہے۔یہ فیصلہ پشاورمیں وزیراعلیٰ امیرحیدرہوتی کی زیرصدارت اجلاس میں کیاگیا۔ وزیرا علیٰ نے کہاکہ شوکت خانم اسپتال کی عمارت کی تعمیرتین سال میں مکمل کی جائے گی جس پرایک ارب چالیس کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ ان کاکہناتھاکہ اسپتال سے نہ صرف خیبرپختونخوابلکہ خطے کے دیگر ممالک کے کینسرمیں مبتلا مریض بھی استفادہ کریں گے۔امیرحیدرہوتی نے کہاکہ صوبائی حکومت اسپتال کی تکمیل کے لئے پرعزم ہے اور وعدے کے مطابق منصوبے کی تکمیل کے لئے بھرپورمددکرے گی۔