15 مئی ، 2012
کراچی…کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کر کے ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں سمیت 100 سے زائد افراد کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ایس ایس پی خرم وارث نے بتایا کہ رنچھوڑ لائن کے علاقے میں ایس آئی یو کی جانب سے کاروائی کے بعد سو سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم رانا تصور کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ملزم چوبیس سال سے قتل، اقدام قتل ، جلاوٴ گھیراوٴ کی وارداتوں سمیت متعدد پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔