29 جولائی ، 2015
پیرس......رضا چوہدری......فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے پروقار ’’عید ملن‘‘ پارٹی کا اہتمام جس میں فرانس میں مقیم پاکستانی نژادمعززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مختلف علاقوں کراہئی اور کلشی صوبہ سے تحریک کے لوگ ٹولیوں کی صورت میں تحریک کا پرچم لہراتے ہوئے اور اپنے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کے حق اور انقلاب انقلاب کے نعرے لگاتے ہوئے ’’عید ملن‘‘ میں شر یک ہوئے ۔اس شام کو خوبصورت انداز میں ’’ عید ملن‘‘ اور پشاور ملٹری اسکول کے شہداء کی یاد میں منایا گیاتقریب میں معززین کی ایک بڑی تعداد نے پاکستان عوامی تحریک فرانس میں باقائدہ شمولت کا اعلان کیا جن میں سب سے نمایاں چوہدری فیاض گدھر تھے، تقریب کاآغاز قاری محمد صدیق نے تلاوت قران پاک سے کیا جبکہ پارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری طاہر عباس گورائیہ نے نظامت کے فرائض انجام دیے، نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت صدر پاکستان عوامی تحریک گارج سارسل زاہد محمود چشتی نے حاصل کی۔ کلام شاعر با زبان شاعر،نائب صدر پیرس آدبی فورم عاکف غنی نے حالات حاضرہ پر ’’حالات بدلنے میں کچھ دیر تو لگتی ہے‘‘ترنم سے پڑھ کرخوب داد سمیٹی۔ بچوں نے شہداء آرمی پبلک سکول پشاور کو خوبصورت انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور ایک ٹیبلو بھی پیش کیا ۔صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس و یورپ حاجی محمد اسلم چوہدری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے 19کروڑ عوام کو فرانس کی طرح خوشحالی اور امن کی دولت سے مالا مال کرے، اللہ پاکستان کو ایماندار، باصلاحیت اور دردمند قیادت نصیب فرمائے جو اس ملک اور قوم کو کرپشن، دہشت گردی اور غربت کے اندھیروں سے نجات دلائے۔ انہوں نے اس موقع پر ماڈل ٹاؤن کے شہداء اور شہداء آپریشن ضرب عضب جنہوں نے پاکستان کی خاطر جانیں دیں دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی یہ قربانی قبول کرے اور ان کے درجات بلند اور ان کے ورثاء کو صبر جمیل عطاء کرے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے جانیں دینے والے شہداء اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں۔ عید ملن میں شامل معززین پیرس کی تواضع خوش ذائقہ پکوان سے کی گئی جس کا اہتمام تحریک میں نئے شامل ہونے والے چوہدری فیاض احمد کدھر نے کیا تھا۔ اس موقع پر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے شہدائے پشاور اسکول، آپریشن ضرب عضب کے شہداء کے علاو ہ ملکی سلامتی ترقی خوشحالی سمیت فرانس کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔