دنیا
02 اگست ، 2015

امریکا داعش سے بھی زیادہ سفاک ہے،بھارتی پروفیسر

 امریکا داعش سے بھی زیادہ سفاک ہے،بھارتی پروفیسر

نیویارک........امریکا میں میڈیا اسٹڈیز کی ایک بھارتی پروفیسر نے آتش فشاں کا دہانہ کھول دیا کہتی ہیں کہ امریکا داعش سے بھی زیادہ سفاک ہے۔رٹ جر یونیورسٹی کی انڈین امریکن ایسوسی ایٹ پروفیسر دیپا کمار نے ٹوئٹ کیا کہ داعش بے رحم ہے ، لیکن امریکا اس سے زیادہ ظالم ہے جس نے عراق ، افغانستان اور پاکستان میں تیرہ لاکھ انسانوں کو ماردیا۔ دیپا کمار کی اس تنقید کو فوری توجہ ملی اور چند ہی گھنٹوں میں کئی ریسپانس آئے ، جس میں ایسوسی ایٹ پروفیسر سے کہا گیا کہ امریکا اتنا ہی برا ہے تو وہ واپس کیوں نہیں چلی جاتیں؟ کسی نے کہا کہ امریکا آپ کی کتاب میں اس وقت تک اوکے ہے ، جب تک آپ یہاں سے پے چیک جمع کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :