پاکستان
02 اگست ، 2015

سکھر بیراج میں پانی کی سطح میں اضافہ،کچے کا پورا علاقہ زیرآب

سکھر بیراج میں پانی کی سطح میں اضافہ،کچے کا پورا علاقہ زیرآب

سکھر.......سکھر بیراج میں پانی کی سطح میں اضافے سے کچے کا پورا علاقہ زیرآب آگیا، کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر سکھر بیراج کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہےسکھر کے کچے کا پورا علاقہ زیرآب آچکا ہے۔ اس کے باوجود کچے کے علاقے سے لوگوں کی بڑی تعداد نقل مکانی نہیں کررہی۔ان کا کہنا ہے کہ اپنے گھربار اور مال مویشیوں کو چھوڑ کے کہیں اور نہیں جاسکتے۔سکھر بیراج میں اس وقت پانی کی آمد 6لاکھ 40ہزار دو سو پچیانوے کیوسک اور اخراج 6لاکھ15 ہزار نو سو پچیانوے کیوسک ہے۔کنٹرول روم سکھر بیراج کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح مزید بلند ہوگی۔گڈو بیراج پر پانی کی آمد7لاکھ 26 ہزار469کیوسک اور اخراج7لاکھ19ہزار175کیوسک ریکارڈ کیا گیا آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گڈو بیراج پر پانی کی سطح مزید بلند ہوگی 8لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے۔کوٹری بیراج پر پانی کی آمد2لاکھ33ہزار748کیوسک اخراج2لاکھ28 ہزار 423کیوسک ریکارڈ کیا گیا،کوٹری بیراج میں نچلے درجے کی سیلاب کی صورتحال ہے۔

مزید خبریں :