02 اگست ، 2015
پیرس ......رضا چوہدری .......پاکستان تحریک انصاف اوورسیز انٹرنیشنل لائیرز فورم کے سئنیر راہنما ایڈووکیٹ محمد ندیم یوسف کسانہ نے کہا ہے کہ 15 اگست کو تمام یورپ بھرکے کارکنان اٹلی کے شہر میلان میں دوسری پی ٹی آئی یورپ کانفرنس میں عمران خان پر مکمل و بھرر پور اعتماد کا اظہار کریں گے۔ جنگ سے خصوصی گفتگو میں انھوں نے کہا ہے کہ یہ چھوٹی چھوٹی ہزیمتیں ‘جن کا سامنا عمران خان کو کرنا پڑ رہا ہے‘ ان کی کوئی حیثیت نہیں۔عمران خان کی سیاست عوام پر مسلط کردہ جبر کے نظام کے خلاف ہے، 15 اگست کو تمام یورپ بھر سے اٹلی کے شہر میلان میں دوسری پی ٹی آئی یورپ کانفرنس میں عمران خان پر مکمل و بھرر پور اعتماد کا اظہار کریں گے۔انھوں نے کہا کہ یہ چھوٹی چھوٹی ہزیمتیں ‘جن کا سامنا عمران خان کو کرنا پڑ رہا ہے‘ ان کی کوئی حیثیت نہیں، سیاست میں ایسے امتحانات آتے ہی رہتے ہیں، اس سے کسی بھی عوامی سیاستدان کو فرق نہیں پڑتا۔ اقتدار پر قابض ٹولہ چھوٹے چھوٹے واقعات کو اپنی طاقت کی نشانی تصور کرتا ہے ۔ یہ لوگ اس لائق ہی نہیں کہ عمران انہیں سیاست میں حریف سمجھیں۔ جو سیاست وہ کر رہے ہیں‘ وہ کاروباری حیلہ سازیاں‘ فریب کاریاں اور لالچ و پیسے کیہوس سے زیادہ کچھ نہیں۔ عمران خان نے جس راستے پر قدم رکھا ہے‘ وہ تبدیلی کا راستہ ہے۔عمران خان کا تصور سیاست علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریات پر کاربند رہنا ہے، اوورسیز پاکستانی یہ سمجھتے ہیں کہ تاریخ کے فیصلے درودیوار پرلکھے ہوتے ہیںاور عمران کے بارے میں تاریخ کا فیصلہ ہر زاویئے سے نظر آ رہا ہے۔ہم 15 اگست کو میلان میں ہونے والی دوسری یورپی پی ٹی آئی کانفرنس میں یہ ثابت کریں گے کہ ہم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ۔