03 اگست ، 2015
فلورنس.......بارسلونا کو نئے سیزن کے آغاز میں شکست کا مزہ چکھنا پڑا، چیمپینزکپ میں فیورنٹینا( Fiorentina )نے حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ فلورنس میں مقابلہ دوستانہ ماحول میں شروع ہوالیکن کھیل کے چوتھے ہی منٹ میں فیورنٹینانے برتری حاصل کر لی۔ابھی شائقین کی جانب سے پہلے گول کا جشن بھی ختم نہ ہوا تھا کہ فیورنٹیناکی برتری ڈبل ہو گئی ۔دو گول کے خسارے کے بعد بارسلونا کے کھلاڑی فارم میں آئے ۔17 ویں منٹ میں خسارہ کم کیا،اس کے بعد پے در پے حملے شروع کر دیئے لیکن فیورنٹیناکے گول کیپر نے انہیں ناکام بنا کر اپنی ٹیم کو دو ایک سے فتح دلا دی۔