03 اگست ، 2015
پشاور......احتساب کمیشن خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد خان نے کہا ہے کہ موجودہ اور سابقہ دور حکومتوں میں جس نے بھی کرپشن کی اس کے خلاف کارروائی ہو گی، پلی بارگین نہیں کی جائے گی۔ احتساب کمیشن خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) حامد خان نے پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کر تے ہوئے مزید کہا کہ گرفتار وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف کرپشن کا نیا ریفرنس بھی تیار ہے۔