05 اگست ، 2015
ممبئی .....ممبئی کی خصوصی عدالت نے آئی پی ایل کے سابق سربراہ للت مودی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردئیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نےللت مودی کے وارنٹ منی لانڈرنگ کیس میں جاری کیے ہیں۔گزشتہ روز بھارتی پارلیمنٹ میں للت مودی کومبینہ طور پر پاسپورٹ کے اجراء پر معاونت میں سشما سوراج کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔