پاکستان
16 مئی ، 2012

توہین رسالت قانون کا غلط استعمال روکنے کے عزم پر قائم ہیں، صدر زرداری

توہین رسالت قانون کا غلط استعمال روکنے کے عزم پر قائم ہیں، صدر زرداری

اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکومت اقلیتوں کیخلاف توہین رسالت قوانین کے غلط استعمال کو روکنے کے عزم پر قائم ہے۔ انہوں نے یہ بات ویٹی کن کے فادر رابرٹ میکلوچ سے کیں، جنہوں نے ان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ صدر کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے حقوق کے بھرپور تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے مختلف واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی اور مذہبی عدم برداشت کسی ایک مذہب، خطے یا ثقافت سے وابستہ نہیں۔ اس سے قبل کینیڈا کے سبکدوش ہونیو الے ہائی کمشنر مسٹر روس ہینز نے بھی صدر زرداری سے ملاقات کی۔

مزید خبریں :