06 اگست ، 2015
لاہور.......پنجاب کے 12 شہروں میں مدارس پر چھاپے مارے گئے ہیں، ان میں 26 اشتہاری ملزم گرفتار اور 200 مشتبہ افراد حراست میں لیے گئے ہیں، محکمہ انسداد دہشت گردی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت چھاپے مارے،جن شہروں میں مدارس پر چھاپے مارے گئے ان میں لاہور، چینوٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، جھنگ، سرگودھا، ملتان، بھکر، ڈی جی خان اور اٹک شامل ہیں۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو انکوائری کے لیے پکڑا ہے ، بے گناہ ہونے پر چھوڑدیتے ہیں، سرچ کے دوران نفرت پھیلانے والا مواد بھی برآمد ہوا ہے۔