07 اگست ، 2015
گوادر ........گوادر میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق گوادر شہر میں خفیہ اطلاع کر کی گئی ،اس دوران لیاری گینگ وار کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، ادھر پاک ایران سرحدی شہر تفتان کے علاقے بی پی 125 میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ا سمگلر کو گرفتار کر لیا،اسمگلر کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا،مزید پوچھ گجھ کی جارہی ہے۔