07 اگست ، 2015
اسلام آباد.......سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ہیوی انجینئرنگ کمپلیکس ٹیکسلا کی نجکاری کی منسوخی کا جائزہ لینے کے لیے سینیٹر الیاس بلور کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ہیوی انجینئرنگ کمپلیکس ٹیکسلا کی نجکاری۔ کامیاب بولی دہندہ کا چیک جعلی نکلنے پر منسوخ ہو گئی ہے تاہم بولی جیتنے والی پارٹی نے عدالت میں مقدمہ کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے سینٹر الیاس بلور کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ،سینٹر محسن لغاری، محسن عزیز اور سعید غنی رکن ہوں گے ۔ سیکریٹری اقتصادی امور محمد سلیم سیٹھی نے بتایا کہ گزشتہ دس سال کے دوران پاکستان نے 30ارب ڈالر کے بیرونی قرضے لیے،ان میں سے 11ارب بجٹ سپورٹ پروگرام کے تحت آئے۔