07 اگست ، 2015
ممبئی .......ممبئی میں رنگا رنگ جیولری ویک اختتام پذیر ہو گیا، آخری روز بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھی ریمپ پر کیٹ واک کی ۔ ممبئی میں انٹرنیشنل جیولری ویک کے آخری روز تیاری تھی کچھ خاص اورجیولری کے ساتھ ماڈلز کے ملبوسات بھی تھے شاندار۔ جیولری کے دیدہ زیب اور نت نئے ڈیزائن دیکھنے والوں نے بہت پسند کیے ۔ریمپ پر دیگر ماڈلز کے ساتھ بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی آمد نے شو کو چارچاند لگادیے ۔چار روزہ ایونٹ میں بالی ووڈ اداکاراؤں Chitrangada سنہا ،سوہا علی خان اورجوہی چاؤلہ نے بھی ریمپ پر آکرخوب داد وصول کی۔