07 اگست ، 2015
لاہور.......دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب جبکہ تربیلا ، کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 26241کیوسک ہے۔تربیلا پرپانی 4 لاکھ 63 ہزار 600 ،کالا باغ 4 لاکھ 71ہزار 944 جبکہ چشمہ پر4 لاکھ 80 ہزار 864 کیوسک ہے اور تینوں مقامات پر درمیانے درجے کا سیلا ب ہے ۔دریائے چناب ،جہلم ،راوی اور ستلج معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔نالہ بین میں شکر گڑھ کے مقام پر بہاؤ2422کیوسک جبکہ نالہ ڈیک میں قلعہ صوبہ سنگھ پر 5670کیوسک ہے۔دونوں مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔