07 اگست ، 2015
کوالالمپور.........قومی سلامتی اور امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نےکہا ہے کہ پاکستان بھارت سے کشمیر سمیت دونوں ملکوں کے بنیادی مسائل پر نتیجہ خیز مزاکرات چاہتاہے ۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والے آسیان ریجنل فورم میں قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے پاکستان کی جانب سے شرکت کی،سرتاج عزیز نے آسیان ریجنل میٹنگ کے موقع پر کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت دونوں ملکوں کے بنیادی مسائل پر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتاہے اور پاکستان اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسزنےملک بھرمیں کامیابی سےدہشتگردی کےانفراسٹرکچرکوتباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں افغان قیادت کے امن پراسز پر یقین رکھتا ہے،سرتاج عزیز نے مشرق وسطی میں علاقائی امن اور سالمیت کی بگڑ تی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔