پاکستان
07 اگست ، 2015

سندھ اسمبلی میں الطاف حسین کیخلاف قراردادیں منظور

سندھ اسمبلی میں الطاف حسین کیخلاف قراردادیں منظور

کراچی ......سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ملک میں بیرونی مداخلت ، فوج اور رینجرز کے خلاف بیانات پر مذمتی قراردادیں کثرت رائےسے منظور کرلی، قرارداد پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، فنکشنل لیگ اور تحریک انصاف کے ارکان نے پیش کی ۔اسپیکر آغا سراج درانی نے مسلم لیگ فنکشنل کے رکن نند کمار کو الطاف حسین کیخلاف قرارداد پیش کرنے کیلئے ایوان سے منظوری لی۔پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سہراب سرکی، مسلم لیگ ن کے شفقت جاموٹ، فنکشنل لیگ کے نند کمار اور تحریک انصاف کے ثمر علی نے قرارداد پر دستخط کئے ۔ قرارداد پیش کرنے پر ایم کیوایم کے ارکان نے شدید نعرے بازی کی ۔قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے ملک کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت، فوج اور رینجرز کیخلاف بیانات کی مذمت کرتا ہے، قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ایوان ان کے سندھ توڑنے کے بیان کی بھی سخت مذمت کرتا ہے اورسندھ حکومت سے کہتا ہے کہ وفاقی حکومت سے رابطہ کرکے الطاف حسین کیخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کرے ۔قرارداد پر رائے شماری کے بعد اسےکثرت رائے سے قرار داد منظور کرلیا گیا ، بعد میں اسپیکر نے اجلاس پیر کی صبح تک ملتوی کردیا۔

مزید خبریں :