07 اگست ، 2015
پشاور.......قومی وطن پارٹی کی ایم پی اے انیسہ زیب طاہر خیلی خیبر پختون خوا اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار خاتون اسپیکر کی حیثیت سے آج کے اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔خیبر پختون خوا اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایم پی اے انیسہ زیب طاہر خیلی اسپیکر کی ذمے داری نبھا رہی ہیں۔ انیسہ زیب کا نام پینل آف چیرمین میں سرفہرست ہے جس کے باعث وہ اسمبلی اجلاس کی صدارت کررہی ہیں ۔ خیبر پختون خوا اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کی نشست گزشتہ کئی ماہ سے خالی ہے جبکہ اسپیکر اسد قیصر پشاور سے باہر ہیں۔