پاکستان
07 اگست ، 2015

اے ایس آئی کی ایک اسامی، ملتان میں 50 خواتین میں دوڑ

اے ایس آئی کی ایک اسامی، ملتان میں 50 خواتین میں دوڑ

ملتان......ملتان پولیس میں خواتین اے ایس آئی کی ایک اسامی کے لیے50 خواتین کے درمیان دوڑ کا مقابلہ ہوا۔ گرمی نے ریس لگانے والی خواتین کو ہانپنے پر مجبور کردیا۔ ریلوے پولیس ملتان میں اے ایس آئی کی آٹھ نشستوں پربھرتی کیلئے1ہزار 88 امیدواروں کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا،خواتین کیلئےایک نشست مخصوص تھی ، جس پر پچاس خواتین کے درمیان مقابلہ تھا۔ امیدواروں کو ایک میل کا فاصلہ 10 منٹ میں طے کرنا تھا۔ دوڑ لگاتے ہوئے گرمی کے باعث 5 خواتین فاصلہ طے کرنے سے پہلے ہی بے ہوش ہوکرگر گئیں۔ خواتین نے کہا کہ گراؤنڈ میں گھاس زیادہ تھی جس پر بھاگنےمیں انہیں مشکلات پیش آئیں۔پولیس ترجمان کے مطابق خواتین کیلئے مخصوص کی گئی اے ایس آئی کی ایک نشست پر دوڑ کے مقابلے مکمل ہوگئے ہیں۔ دیگر امیدواروں کے درمیان مقابلوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں :