انٹرٹینمنٹ
07 اگست ، 2015

پشاور میں شام غزل، کتھک رقص کا بھی مظاہرہ کیا گیا

پشاور میں شام غزل، کتھک رقص کا بھی مظاہرہ کیا گیا

پشاور.......پشاور کےمقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی شام غزل، جس میں کتھک ڈانس کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔ایک طویل عرصے کے بعد پشاور میں شام غزل کا انعقاد تازہ ہوا کے جھونکے سے کم نہ تھا۔ مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں اس شام غزل میں شریک گائیک اپنی خوبصورت گائیکی سے شرکاء کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ اس محفل میں جہاں اچھی غزل سننے کوملی وہیں پرکتھک رقص کا بھی اچھا مظاہرہ کیا گیا۔ سر وتال کے اس محفل میں خوبصورت شاعری اورغزل گائیکی نے بھی سر مئی شام غزل زار بنا دیا۔ پشاور میں سجائی جانے والی شام غزل نے یہ امید بھی دلائی ہے کہ آنے والے دنوں میں پشاور کے شہریوں کومعیاری ثقافتی سرگرمیوں میں شرکت کا موقع ملتا رہے گا۔

مزید خبریں :