07 اگست ، 2015
اسلام آباد.......قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے بیان کی ہرپاکستانی نے مذمت کی ہے، اسمبلی میں صورتحال کو خرابی سے بچانے کے لیے الطاف حسین سے بات کی،ایم کیوایم کے معاملے پرقومی اسمبلی میں بحث ہوگی،ایم کیوایم کوجواب دینا ہوگا۔ انھوں نے یہ بات پروگرام نیا پاکستان میں طلعت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔