07 اگست ، 2015
اسلام آباد.......جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ تفتیش کرنا اور ملزم کو سزا دلوانا ریاست کی ذمے داری ہے، اگر حکومت کے پاس تفتیش کے وسائل نہیں تو ٹھیکے پر دے دے۔ سپریم کورٹ میں آج اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ان کے پاس تفتیش کےلئےبجٹ نہیں ، 11 کروڑ روپے کے فنڈز مانگے گئے تھے لیکن صرف 14 لاکھ روپے دیے گئے۔ سپریم کورٹ نے اس بارے میں سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے 11 ارب روپے مانگتی ہے تو 11 کروڑ ملتے، اگر حکومت کے پاس تفتیش کرنے کے وسائل نہیں تو ٹھیکے پر دے دے۔