07 اگست ، 2015
نئی دہلی.......بھارت نے پاکستان میں ہونے والے دولت مشترکا پارلیمنٹری اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ہے اور بہانہ یہ بنایا ہے کہ پاکستان نے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے اسپیکر کو نہیں بلایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ہندو انتہاپسند بی جے پی کی رکن اور لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن نے واویلا کیا ہےکہ پاکستان نے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اسمبلی کےاسپیکر کو کیوں نہیں بلایا؟ پاکستان کاموقف ہے کہ مقبوضہ کشمیر، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی رو سے دونوں ممالک کے درمیان ایک متنازع علاقہ ہے، اس کی کٹھ پتلی اسمبلی کے اسپیکر کو اجلاس میں دعوت نہیں دی جا سکتی۔ دولت مشترکا پارلیمنٹری اجلاس 30 ستمبر سے 8 اکتوبر تک اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔