08 اگست ، 2015
نا ٹنگھم......آسٹریلوی ٹیم کا ایشز پر قبضہ برقرار رکھنے کا خواب چکنا چور ہوگیا، انگلینڈ نے ناٹنگھم ٹیسٹ میں کینگروز کو اننگز اور 78رنز سے شکست دیکر ایشز سیریز میں تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ناٹنگھم ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل جب شروع ہوا تو انگلش ٹیم کو فتح کے لیے حریف کی صرف تین وکٹیں درکار تھیں جس کے لیے اُنہیں زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا،آٹھویں کھلاڑی مچل اسٹارک کو بین اسٹوکس نے شکار کیا، بقیہ دونوں وکٹیں ووڈ نے اپنے نام کرکے آسٹریلیا کی اننگز 253رنز پرسمیٹ دی، ایڈم ووگز 51رنز پر ناقابل شکست رہے، یوں کینگروز اننگز اور 78رنز کی شکست کے سبب ایشز سیریز سے ہاتھ دھو بیٹھے، انگلش بولر بین اسٹوکس نے 36رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔