12 اگست ، 2015
طرابلس........لیبیا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر اعظم عبداللہ الثنی نے لائیو ٹی وی انٹرویو کے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ٹی وی پر ٹاک شو کے دوران انہوں نے کہا کہ ان کا وزارت عظمی کا عہدہ چھوڑنے سے سیاسی بحران حل ہو جاتا ہے، تو وہ ٹی وی پر ہی مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا استعفا اتوار کو پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔ دوسری جانب لیبیا میں سیاسی بحران کے خاتمے اور قومی حکومت کے قیام کے لیے جنیوا میں اقوام متحدہ کے تحت امن مزاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ جس میں حریف دھڑوں کے رہنما شریک ہیں۔