پاکستان
13 اگست ، 2015

پنجاب کی عدالتوں میں ایڈیشنل اور سول ججوں کی کمی ہے،رجسٹرار ہائیکورٹ

پنجاب کی عدالتوں میں ایڈیشنل اور سول ججوں کی کمی ہے،رجسٹرار ہائیکورٹ

لاہور......رجسٹرار ہائی کورٹ نے سیشن ججوں کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی عدالتوں میں ایڈیشنل اور سول ججوں کی کمی ہے،عدالتوں میں ایڈیشنل اور سول ججوں کی 2365 منظور شدہ اسامیاں ہیں، 1078 جج کام کررہے ہیں، 1082 ججوں کی کمی ہے۔ رجسٹرار نے خط میں مزید کہا ہے کہ عدالتوں کی عمارتوں کا بھی کمی کا سامنا ہے، لاہور میں 48 کرائے کی عمارتوں میں عدالتیں کام کر رہی ہیں،رجسٹرار کے خط میں سیشن ججوں کو ججز کی اسامیاں پر کرنے اور عدالتوں کے لیے کرائے پر نئی عمارتیں لینے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :