پاکستان
13 اگست ، 2015

کراچی آپریشن پر سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پرویز رشید

کراچی آپریشن پر سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پرویز رشید

اسلام آباد........وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن پر سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ایم کیوایم کی سیاسی حیثیت وکردار کو قائم رکھیں گے، ضرب عضب دنیا بھرکے لئے اچھا پیغام ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے استعفوں سے متعلق تمام سوالوں کے جوابات مشاورتی اجلاس کے بعد واضح ہو جائیں گے، تاہم کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ایم کیو ایم کا معاملہ سیاسی ہے جسے سیاسی طور پر ہی حل کیا جانا چاہیے، کراچی میں آپریشن جرم کے خلاف ہے، کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بیلاروس کے صدر نے بھی آپریشن ضرب عضب کودنیا بھرکے لئے فائدہ مندقراردیا، بیلا روس کے صدر نے بھی وزیر اعظم پر واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن صرف پاکستان کے لئے ہی نہیں بلکہ اس کا فائدہ پوری دنیا کو ہو گا۔ یوم آزادی کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے پرویزرشید نے کہا کہ قائد اعظم نے طاقت کے بل پر نہیں بلکہ دلائل کی بنیاد پر سیاست کی، بابائے قوم کا کردارسیاستدانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

مزید خبریں :