پاکستان
13 اگست ، 2015

ملک بھر کی سڑکیں اور گلیاں سج گئیں، عمارتوں پر چراغاں

ملک بھر کی سڑکیں اور گلیاں سج گئیں، عمارتوں پر چراغاں

کراچی......یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر کی سڑکیں اور گلیاں سجائی گئی ہیں، عمارتوں پر چراغاں کیا جارہا ہے۔کراچی کی سڑکوں اور گلیوں کو سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا ہے جبکہ عمارتوں پر چراغاں کیا جا رہا ہے۔زندہ دلانِ لاہوربھی جشنِ آزادی منانے کیلئےبھرپور تیاریوں میں مشغول ہیں۔اسلام آباد میں بھی سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیوں کی دکانوں پر رش ہے، بچے چہروں پر قومی پرچم پینٹ کراتے ہوئے انتہائی پر جوش نظر آ رہے ہیں۔

مزید خبریں :