پاکستان
13 اگست ، 2015

وزیراعظم نواز شریف سے افغان وزیر خارجہ کی ملاقات

وزیراعظم نواز شریف سے افغان وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد........وزیراعظم نوازشریف سے افغانستان کے وزیرخارجہ نےملاقات کی۔وزیراعظم کا کہناہے کہ پاکستان افغان مصالحتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ وزیراعظم نواز شریف سے افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ افغان وفد نے افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل میں پاکستان کے بہترین کردار کو سراہا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے امن کے لیے ضروری ہے ۔

مزید خبریں :