پاکستان
13 اگست ، 2015

قصور ویڈیو اسکینڈل، ایک خاتون نے بھی مقدمہ درج کرادیا

قصور ویڈیو اسکینڈل، ایک خاتون نے بھی مقدمہ درج کرادیا

قصور.......قصور ویڈیو اسکینڈل سے متعلق بریکنگ نیوز ہے کہ ایک متاثرہ خاتون نے بھی مقدمہ درج کرادیا ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ مرکزی ملزم کاباپ ویڈیوز بنا کراسے بلیک میل کرتا رہا۔ مقدمہ درج کرانے والی خاتون حسین خان والا گاؤں کی رہائشی اور چار بچوں کی ماں ہے۔ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ مرکزی ملزم حسیم کے والد یحییٰ نے اسے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیوز بنا کر اسے بلیک میل کرتا رہا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو بھیج دی ہے۔

مزید خبریں :