پاکستان
13 اگست ، 2015

چوہدری سرور کی جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کو منانے کی کوشش

چوہدری سرور کی جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کو منانے کی کوشش

لاہور......سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین سے لاہور میں ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کو منانے کی کوشش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں چوہدری سرور نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین سے کہا کہ آپ کے اقدامات سے پارٹی کو نقصان پہنچے گا تاہم جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پارٹی کواوپر سے مسلط ہونےوالوں کی نہیں محنتی لوگوں کی ضرورت ہے، ٹربیونل کے فیصلے پر عمل کیا جائے۔

مزید خبریں :